رینجرز نے ثروت اعجاز قادری اور شاہد غوری کو حراست میں لے لیا: ترجمان سنی تحریک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور شاہد غوری کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنی تحریک کے رہنمائوں کو رینجرز نے ملاقات کیلئے بلایا تھا۔ ترجمان سنی تحریک نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔ رینجرز نے دونوں رہنمائوں کو ملاقات کیلئے بلایا تھا لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود سنی تحریک کے رہنمائوں کو رہا نہیں کیا گیا۔ رہنمائوں کے ڈرائیور اور گن مین کو واپس بھیج دیا گیا۔