نیند کی گولیاں منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہیں: نئی تحقیق
نیو یارک (نیٹ نیوز) یوں تو نیند کی گولیوں کے بہت سے نقصانات سامنے آتے رہتے ہیں، مگر اب تو ماہرین نے اسے کینسر جیسے مہلک مرض کا سبب بھی قرار دے دیا ہے۔ جی ہاں! ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں نیند کی گولیاں استعمال کرنے والے لاکھوں افراد کینسر اور ٹیومر جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق مستقل بنیادوں پر خواب آور گولیوں کا استعمال صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔