مدارس کے خلاف مہم جوئی ملک دشمنوں کی سازش ہے: عبدالوحید روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے اندر اپنے مقاصد کے حصول کےلئے پاکستاان میں لوگوں کا قتل عام کر رہی ہیں ،گذشتہ روز لاہور میں علماءکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور قاری فیاض سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں نے ہمیشہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ،ان کیخلاف مہم جوئی اسلام و ملک دشمنوں کی گہری سازش ہے ۔