عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ ختم نبوت کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ،ثانی ،مولانا عبدالنعیم نے مختلف مساجد میں تحفظ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پربیان کرتے ہوئے کیا۔