ملک کو سیکولر بنانے کی ہر سازش کا علما متحد ہو کر مقابلہ کرینگے: ملی مجلس شرعی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تبلیغ و اشاعت کا فریضہ دینی مدارس ہی ادا کر رہے ہیں ۔ قرآن کے نظام کے نفاذ کے بغیرملکی مسائل حل نہیں ہونگے، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اسے سیکولر ریاست بنانے کی ہر سازش کا علماءمتحد ہو کر مقابلہ کریں گے تمام جماعتیں ملک میں فرقہ واریت کی سخت مخالف ہے اور ہم قوم کو لڑانے کے ہر پلان کو دینی قوتوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائےں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، میاں محمد اجمل قادری، حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری، فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے کیا۔