پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو مسائلستان بنا دیا: محمود حسین کمبوہ
لاہور (خبرنگار) سینئر ممبر کوآرڈی نیشن وزیراعلیٰ پنجاب چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے پیپلز پارٹی ملک کے دو ٹکڑے کئے۔ اپنے دور حکومت میں پاکستان کو مسائل گڑھ بنا دیا۔ آصف زرداری پاک فوج کے خلاف بیان بازی بند کریں۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اور پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ بہت جلد مسلم لیگ (ن) ہے کی حکومت مسائل پر قابو پا لے گی۔ اس وقت پاکستان ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کر رہا ہے۔