غربت جہالت اور کرپشن کا خاتمہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں: مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکمران بجلی کے بحران کی طرف فوری توجہ دیں شدید گر می میں لو ڈ شیڈنگ نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے بجلی کے بحران کا مستقل حل بھی تلاش کیا جائے لیکن قوم رمضان میں فوری حل مانگتی ہے ، دین اسلام صحابہ کرام اور اہل بیت کی قر بانیوں کی وجہ سے ہم تک پہنچا ہے یہ دین قیامت تک رہے گا ،یہ باتیں جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی اور جے یو آئی راہنما ءمو لا نا محمد امجد خان نے مختلف مقامات پر دروس قر آن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولا نا محمد امجد خان نے کہا کہ حکمرانوں سے لے کر عام انسان تک سب اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر اللہ کو راضی کریں تو اسمان اور زمین سے برکات کو نزول ہو جا ئے گا انہوں نے کہا کہ پا کستان کو عد م استحکام کا شکار کر نا عالمی سازش ہے ان تمام تر سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے کیا جا سکتا ہے۔