پاکستان میں جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر بیگم ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بھٹوخاندان کی قربانیوںکی مرہون منت ہے۔ بھٹو خاندان کو مٹانے والے خاک ہوگئے ،جمہوریت اور بھٹو ازم آج بھی زندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے بینظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت بیگم ثمینہ خالد گھرکی نے کی ۔تقریب کا اہتمام حاجی عزیزالرحمن چن نے اپنے ڈیرے پر کیا تھا۔ اس موقع پر بھٹو لیگیسی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض ، سیکرٹری جنرل پنجاب تنویر اشرف کائرہ، نوید چودھری،حاجی عزیز الرحمن چن ، فیصل میر، خرم فاروق، زاہد ذوالفقار خان، ایڈووکیٹ عامر حسن، رانا اشعرنثار، شاہدہ جبیں، ڈاکٹر ضراریوسف ،فضل الرحمن بٹ اور نرگس خان بھی موجود تھے ۔ شہید چیئرپرسن کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ثمینہ گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور کوچیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں لاہور کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے ،بینظیر بھٹو کے مشن کو لیکر آگے بڑھیں گے۔