حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو بہترریلیف فراہم کررہی ہے، مردان علی زیدی
لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز کے اچھے اقدامات کے باعث رمضان اور سستے اتوار بازاروں میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی سے شہریوں کا مسلم لیگ ن پر اعتماد بڑھ گیا ہے، یوتھ ونگ کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حکومت سے آنے سے پہلے پہلے جو وعدے عوام سے کئے تھے ان کو مرحلہ وار پورا کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اچھی پالیسیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرےگی۔