مالی: طوراق اتحاد نے خونریزی کے خاتمے کیلئے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے
مالی (صباح نیوز) مالی کے باغی طوراق اتحاد نے کئی برسوں سے جاری تشدد اور خونریزی کے خاتمے کے لیے ہفتے کے دن ایک تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ افریقی ملک مالی میں قیام امن کی خاطر ایک مسودہ 15مئی کو تیار کر لیا گیا تھا، تاہم باغیوں کا مرکزی اتحاد سی ایم اے اس میں کچھ ترامیم کا خواہاں تھا۔ اس ڈیل کا مقصد شمالی مالی میں جاری بحران کا خاتمہ ہے۔