اقوام متحدہ نے سمندری آبی حیات کے تحفظ پر عالمی معاہدے کی تیاری شروع کر دی
نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گہرے سمندروں اور ان میں پائی جانے والی آبی حیات کا تحفظ کے بارے ایک ایسے نئے عالمی معاہدے کی تیاری پر کام شروع کیا ہے۔ نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے رکن 193ملکوں نے متفقہ طور پر اس قرارداد کی منظوری دی۔ اس قرارداد کے مسودے کے مطابق اس مجوزہ عالمی معاہدے کے تحت ایسے رہنما اصول واضح کیے جانے چاہئیں جن کا اطلاق کسی بھی ملک کی قومی سمندری حدود سے باہر بین الاقوامی سمندری علاقوں پر ہو سکے۔