شنگھائی تعاون تنظیم کو نیٹو جیسی فوجی تنظیم بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں: روس
ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو نیٹو جیسی فوجی تنظیم بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاخ کریملین کی طرف سے جاری ایک اعلامئے میں کہا گیاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا نیٹو کی طرح کسی فوجی اتحاد کی تشکیل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم صرف اور صرف ایک علاقائی اور اقتصادی تنظیم ہے۔