یاسر شاہ کی تباہ کن بائولنگ ، پاکستانی لیگ سپنر نے شین وارن کا ریکارڈ توڑ ڈالا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستانی لیگ سپنر یاسرشاہ نے سری لنکا کے خلاف شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے ہوئے سری لنکا میں لیگ سپنر شین وارن کا بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔پاکستانی بائولر نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ لیگ سپنر نے 76رنز دے کرسات وکٹیں حاصل کیں، ان سے قبل لیگ سپنر شین وارن نے سری لنکا میں چورانوے رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچ میںمجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کر کے کیر ئیر کی بیسٹ بولنگ کر ائی ،انہیں پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50وکٹیں حاصل کر نے کے اعزاز کیلئے 4وکٹیں درکار ہیں،لیگ سپنر نے 8ٹیسٹ میچوں میں 46وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ کو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کر کٹ میں تیز ترین 50وکٹیں لینے کیلئے مزید 4وکٹیں درکار ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سیٹیسٹ کر کٹ میں تیز ترین 50وکٹیں لینے والے بائولر بن جائیں گئے ۔اس سے قبل پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کی جانب سے 10ٹیسٹ میچوں میں50وکٹیں مکمل کیں،جبکہ پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل اور عبدالر حمان نے 11،11میچوں میںاپنی50وکٹیں مکمل کیں۔