آئی سی سی اجلاس آج شروع ہو گا
بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج سے بارباڈوس میں شروع ہو گا جس میں آئی سی سی کے نئے صدر کی تقرری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ملک کی نمائندگی کریں گے۔