سرفراز احمد نے ٹیسٹ اننگز میں زیادہ سٹمپس کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کر دیا
گال (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں زیادہ سٹمپس کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کو سٹمپ آئوٹ کیا۔ گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سرفراز احمد نے کرونارتنے، دنیش چندیمل اور دھمیکا پریساد کو سٹمپ آئوٹ کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ کامران اکمل کے ہم پلہ ہو گئے۔ کامران اکمل نے 2005ء میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی گرائونڈ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔