دہشتگردی کے حوالے سے امریکہ کی رپورٹ من گھڑت ہے، جماعت اسلامی پنجاب
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے امریکہ کی جانب سے دہشتگردی کے حوالے سے جاری کی جانے والی سالانہ رپورٹ کو من گھڑت قراردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مزیدقتل وغارت کرنے کیلئے امریکہ نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ دنیا کے سامنے پیش کی ہے۔