آصفہ بھٹو نے آکسفورڈ سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی زرداری‘ بلاول اور بختاور کی مبارکباد
کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے آکسفورڈ پروکس یونیورسٹی سے پالیٹکس اور سوشیالوجی میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی ہے جس پر آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ ڈگری حاصل کرنے پر اپنی ننھی منی بہن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی آصفہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے بڑا اعزاز قرار دیا۔ زرداری خاندان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی مشترکہ تصویر بھی جاری کی ہے۔