محترمہ بینظیر بھٹو کی ستاونویں سالگرہ کے موقع پر لاہور کی الحمراء آرٹ گیلری میں پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ نے ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا۔
تصویری نمائش میں محترمہ بینظیر بھٹو کی ایسی تصاویر بھی نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آئیں، جس کا مقصد محترمہ کی زندگی کے مختلف واقعات کو نمایاں کرنا تھا، اس کے علاوہ نمائش میں پاکستان کے مخلتف شہروں کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ اس ملک کی پہچان دہشتگردی نہیں بلکہ ہمارےشہروں کی خوبصورت اور رنگا رنگ ثقافت ہے۔
نمائش میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمائش دیکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ان تصاویر میں پاکستان کو اتنی خوبصورتی سے پیش کیا گیا کہ یہ تصایر ہرشخص کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتی ہیں، خصوصاً محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویرنے تو نمائش کو چارچاند لگا دیے ہیں۔
پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا اور محترمہ بینظیربھٹو کی تصاویر کو نمائش کا بہترین حصہ قرار دیا۔
نمائش کے اختتام پر راجہ ریاض نے نمائش میں شریک فوٹو گرافروں کو پچیس پچیس ہزار روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔