مکرمی! ہم ممبران گورنمنٹ روڈ ٹرانسپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی وزیراعلی کی توجہ چند سنگین معاملات کی طرف دلوانا چاہتے ہیں۔ سوسائٹی کے سیکرٹری نے 08-11-07 کو ایک اشتہار بعنوان نیلام عام رہائشی پلاٹس سائیٹ پر دیا۔ ڈیلر حضرات سیکرٹری کے پاس نیلامی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے مسلسل چکر لگاتے رہے مگر سیکرٹری نے عدم تعاون کا رویہ اختیار کیا، شفاف نیلامی کی بجائے مینجنگ کمیٹی کے ممبران نے تقریباً 100 پلاٹس کوڑیوں کے بھاؤ آپس میں بانٹ لئے۔ سوسائٹی انتظامیہ نے سوسائٹی ممبران کے پلاٹس بغیر سالانہ اجلاس منظوری کے چھوٹے کردیئے اس طرح 28 کنال جگہ زائد پیدا کرلی گئی جس کا توسیعی بلاک بنا کروانے پونے داموں بیچ دیا۔ممبران کے پلاٹوں سے مٹی اٹھا کر بلڈر نے سڑکیں بنادی ہیں جگہ جگہ سے ٹوٹے ہوئے بل کھاتے ہوئے سیوریج کے پائپ زمین میں دبا دئیے ہیں غیر معیاری میٹریل سڑکوں پر استعمال ہوا۔سوسائٹی میں ہر پلاٹ کی ٹرانسفر پر گورنمنٹ کی طرف سے 2 فیصد Stamp Duty ہے سیکرٹری فنانس چند پلاٹوں پر Stamp Duty وصول کرتے ہیں مگر اپنے منظور نظر لوگوں کو اس مستثنیٰ قرار دے رہے ہیں۔ جولائی 2008سے لے کر مئی 2009 ء تک ایک پائی بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی۔تاہم شور کرنے پر رقم جرمانے کے ساتھ سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔ بہت سے پلاٹوں پر Stamp Duty جمع کروائی جانی ہے۔ سوسائٹی کے دائیں بائیں بڑی زمین سستے داموں خرید کر سوسائٹی کے کاغذوں میں زیادہ ریٹ دکھا کر ممبران A.G.M میں منظوری کے بغیر دھڑا دھڑ مرج کررہے ہیں۔ ہم ممبران آپ سے التماس کرتے ہیں کہ یہ ہم غریبوں کی آخری جمع پونجی ہے۔ رجسٹرار کواپریٹو 14 دی مال لاہور کو فوری حکم دیا جائے کہ وہ ریکارڈ فوری قبضہ میں لے کر کوئی دیانت دار ایڈمنسٹریٹر بٹھائیں۔(سکندر ذوالقرنین 0345-4028093‘ شاہد احمد 0323-4139220 اور دیگر)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38