مکرمی! فاروق آباد سے براستہ لاگر‘ مانانوالہ فیصل آباد جانے والی ویگنوں میں بغیر شیڈول کئی گنا زائد کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ فاروق آباد سے لاگر کا فاصلہ صرف 10 کلومیٹر ہے لیکن اس کا کرایہ 30 روپے وصول کیا جاتا ہے اسی طرح لاگر سے مانانوالہ کا فاصلہ 6 ‘ 7 کلومیٹر ہے۔ اس کا کرایہ 15 روپے وصول کیا جاتا ہے۔ حالانکہ ان ویگنوں کا کوئی منظور شدہ روٹ بھی نہیں۔ ڈی سی او شیخوپورہ علی سرفراز اور سیکرٹری آر ٹی اے چودھری احمد جاوید چٹھہ سے گزارش ہے کہ بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی اور بغیر شیڈول کئی گنا کرایہ وصول کرنیوالی ویگنوں کو فوری بند کیا جائے۔ (شاہ نواز تارڑ۔ یونین کونسل لاگر ضلع شیخوپورہ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38