لاہور (کامرس رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس، لاہور نے جائیداد کی منتقلی پر عائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس چوری کئے جانے کے انکشاف پر ضلع لاہور میں جائیداد کی منتقلی پر لاگو ٹیکس کی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے کمشنر انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈویژن II-، لاہور نے 18 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو موقع پر جا کر اِس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس قانون کے مطابق ادا کیا جا رہا ہے۔ ضلع اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں یہ بات بھی منظرِ عام پر آئی ہے کہ لوگ ٹیکس بچانے کی خاطر رجسٹرار آفس کے عملہ کی ملی بھگت سے جائیداد کی قیمت کم ظاہر کرتے ہیں۔ بعض کمرشل جائیداد کو رہائشی جائیداد قرار دے کر کم ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ایک ہی جائیداد کی مختلف رجسٹریاں کر کے ٹیکس بچا رہے ہیں۔ محکمہ نے مذکورہ جائیداد کی خرید میں ملوث افراد کو غیر ادا شدہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھی بھجوا دئیے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024