برسلز (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو شہید کی یوم ولادت کی تقریب سرپرست پی پی پی ملک امان اللہ کی رہائش گاہ پر انتہائی شان و شوک اور عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں پی پی پی کے ممتاز کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امان اللہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت محترمہ کا عظیم کارنامہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان سے آمریت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت کو پروان چڑھنے کا موقع ملا۔ محترمہ نے جمہوریت کے قیام کے لئے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کر دیا۔ محترمہ چاروں صوبوں کی زنجیر بنیں اور چاروں صوبوں کے عوام کو ان کا بنیادی حق دلوانے کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری شہید قائد ہمارے درمیان نہیں لیکن ہمیں ان کے افکار ان کی عزم اور تعلیم و مشن کی تکمیل کے لئے آگے بڑھنا ہے اور ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے جدوجہد کرنا ہے تاکہ ایک مضبوط اور طاقتور پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ہمیں متحد و منظم ہو کر اپنے پاکستان کی ساکھ کو بہتر کرنا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ کارکنوں کے حوصلے بلند ہوں۔ تقریب سے محمد ارشد، مبارک قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے کارکنان میں اتحاد کی فضاءقائم کی جائے اس سے پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی طرف لے جایا جائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024