اسلام آباد (نیٹ نیوز) رواں سال کے اختتام پر پاکستان پر واجب الادا ملکی اور غیرملکی قرضوں کی مالیت 119.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور ساڑھے 16 کروڑ آبادی کے ملک کا ہر شہری 591 ڈالر کا مقروض ہوگیا ہے جو فی کس آمدنی کے 55 فیصد سے زائد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2009ء میں پاکستان کے بیرونی قرضوں کی مالیت 50 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئی جبکہ ملکی قرضوں کی مالیت 46.57 ارب ڈالر ہے۔ 24 ارب ڈالر کے شارٹ ٹرم قرضے ٹریژری بلز کی شکل میں اس کے علاوہ ہیں۔ اس طرح قرضوں کی مالیت مجموعی قومی پیداوار کے 57.6 کے برابر ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر قرضوں کے جال میں پھنس گیا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے 7.6 ارب ڈالر قرض کے معاہدے کی پہلی قسط 3 ارب 10 کروڑ ڈالر‘ نومبر 2008ء میں پاکستان کو ملی لیکن اسی مدت کے دوران اسے 3 ارب 65 کروڑ ڈالر قرضوںکی ادائیگی کرنا پڑی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38