کابل (اے ایف پی) افغانستان میں طالبان نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا کابل کے قریب واقع بگرام ائر بیس افغانستان میں امریکی فوج کا مرکزی اڈہ ہے جہاں سے پورے افغانستان میں ہونے والے آپریشنز کنٹرول کئے جاتے ہیں نیٹو کے ترجمان نے کہا بگرام ایئر بیس پر اتوار کی صبح کئی مارٹر گولے فائر کئے گئے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے 6 زخمی امریکی فوجیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے بتایا کہ طالبان نے راکٹ حملے قریبی پہاڑیوں سے کئے ۔خوست میں جھڑپ کے دوراں پانچ طالبان شہید ہوگئے۔ جھڑپ میں ایک عام شہری ہلاک اور چار زخمی بھی ہوئے۔ جھڑپ کے بعد دو طالبان حملہ آوروں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ایک برطانوی فوجی صوبہ ہلمند کے قصبے لشکر گاہ میں فوجی قافلے پر حملے میں ہلاک ہو گیا افغان حکام کے مطابق صوبہ رات میں سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے بعد ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تین خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024