سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) نے رواں ہفتے کے لئے نئے احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے دوران کوئی ہڑتال نہیں ہوگی تاہم سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔حریت کانفرنس نے دھمکی دی ہے کہ اگر سینئر رہنما سید علی گیلانی کو رہا نہ کیاگیا تو وادی بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی دوسری جانب شوپیاں میں مظاہرین پر فورسز کے وحشیانہ تشدد سے چھ خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں کرفیوبدستور نافذ ہے ۔گزشتہ روز بھی واقعہ کو لیکر اور بھارتی نائب صدر کے دورہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا اس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اندھا دھند لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے دریں اثنا بھارت کے نائب صدر محمد حامد انصاری نے کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ نے سی بی ایمز پر ورکنگ گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو حاصل خصوصی اختیارات ختم کرنے سمیت متعدد سفارشات پر عملدرآمد کرنے پراتفاق کیا ہے۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید دو شہری شہید‘ حریت رہنماء عبدالرشید ڈار کو گرفتار کر لیا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024