امریکہ میں دنیا کے سب سے پہلے تجارتی بنیادوں پر چلنے والے خلائی اڈے کی تعمیر کا کام شروع
لاہور (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکہ میں دنیا کے سب سے پہلے تجارتی بنیادوں پر چلنے والے خلائی اڈے کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔ اس اڈے کی تعمیر میں نئی میکسیکو حکومت کے تقریباً 20 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ نیو میکسیکو سپیس پورٹ اتھارٹی کے اہلکار سٹیو لینڈین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہم خلائی دنیا کے ایک نئے دور سے بہت دور نہیں ہیں۔ اس بیس پورٹ میں 3 ہزار میٹر کا ایک رن وے بھی تعمیر کرایا جائے گا تاکہ وہاں دنیا کا بڑا سے بڑا طیارہ اتارا جاسکے۔