نیشنل بیڈ منٹن چیمپیئن ماہور شہزاد کو ٹوکیو 2020 کے اولمپک میں پاکستان کا پرچم بردار منتخب کر لیا گیا
پاکستان نیشنل بیڈ منٹن چیمپیئن ماہور شہزاد کو ٹوکیو 2020 کے اولمپک میں، جو کہ 23 جولائی کو شروع ہو رہے ہیں، پاکستان کا پرچم بردار منتخب کر لیا گیا ہے۔ ماہور شہزاد نے اس پر بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا پہلا اولمپکس ہے اور اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے کا انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے لئے اور پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن (پی بی ایف) کے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔
ماہور شہزاد نے مسٹر واجد علی،سیکرٹری پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن اور چیئرمین ڈویلپمنٹ بیڈ منٹن ایشیاء, کا بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
یہ سب ان کی کاوشوں اور مستقل تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔