بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ کی شہید کیپٹن باسط علی کی رہائش گاہ آمد،اہلخانہ سے ملاقات
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ ہری پور کے قریب شہید کیپٹن باسط علی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی.آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے شہید کیپٹن باسط علی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلخانہ سے بات چیت کی۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے اپنی جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، پوری قوم کو اپنے ہیروز کی جانب سے پیش کی گئی قربانیوں پر فخر ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان کے دشمنوں کے خلاف مسلح افواج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔