سید عمیر جاوید قائم مقام ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات تعینات
اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے 424سرکاری تعلیمی اداروں کا انتظام سنبھالنے والا وفاقی نظامت تعلیمات کا مستقل سربراہ مقرر کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر عارضی بنیاد پر وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے جوائنٹ سیکر ٹری سید عمیر جاوید کو قائم مقام ڈی جی تعینات کر دیا گیا، نو ٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ سیکر ٹری(ایجو کیشن)سید عمیر جاوید یکم جو لائی دو ہزار انیس سے ڈی جی کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے جب تک بیس گریڈ کی اس ریگو لر پوسٹ کو پر نہیں کیا جاتا ہے۔ وزارت تعلیم کے سیکر ٹری ارشد مرزا کی منظوری سے نئے نوٹیفکیشن کا اجرا کیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی سید عمیر جاوید قائم مقام ڈی جی کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے ۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق مستقل ڈی جی ایف ڈی ای کی پوسٹ گزشتہ تین سال سے خالی ہے اور ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت ادارے کے مستقل سر براہ کی تعیناتی میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ ایف ڈی ای ذرائع کے مطابق ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں وزارت کیڈ میرٹ پر ڈی جی کی سمری بھجوانے سے قاصر رہی تھی اور من پسند ناموں پر مشتمل وزیر اعظم کو بھجوائی گئی سمری بار بار مسترد کی جاتی رہی تھی، ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایف ڈی ای حسنات قریشی عارضی طور پر ڈی جی کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے تھے ، ان کا اصل عہدہ ڈی جی پیرا کا تھا ،بعد ازاں گریڈ انیس کے طارق مسعود کو گریڈ بیس کی پوسٹ پر عارضی ڈی جی تعینات کر دیا گیا ،بعد ازاں حسنات قریشی کو ڈی جی ایف ڈی ای اور چیئرمین پیرا کا چارج واپس لے کر ان کے پیرنٹ ادارے میں بھیجنے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، اس کے بعد نو مبر دو ہزار اٹھارہ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری کے پر نسپل ڈاکٹر علی احمد کو عارضی ڈی جی تعینات کیا گیا جنہیں بعد ازاں اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کا پر نسپل تعینات کر دیا گیا ، بعد ازاں گزشتہ برس وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکر ٹری سید عمیر جاوید کو ڈی جی ایف ڈی ای کا اضافی چارج دیا گیا ۔