فرید رحمن تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر،الیاس اعوان جنرل سیکرٹری مقرر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہنے والے فعال رہنماء فرید رحمن اسلام آباد تنظیم کے صدر جبکہ چوہدری الیاس مہربان جنرل سیکرٹری بنادئے گئے ، فرید رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور نئی تنظیم اپنے کارکنوں کی آواز بنیں گے انہیں قابلیت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا انہوں نے چیئرمین عمران خان اور چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میری ٹیم میں شامل ملک اخلاق سینئر نائب صدر ، علی بخاری ایڈوکیٹ نائب صدر ، راجہ انفر نائب صدر ، چوہدری الیاس مہربان جنرل سیکرٹری ، مصطفیٰ کیانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،غلام نبی سیکرٹری اطلاعات ، سید محمد جاوید فنانس سیکرٹری ، نصیر جنجوعہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ڈسٹرکٹ ایسٹ ) ، نیاز خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ڈسٹرکٹ ویسٹ )، احمد خان جوائنٹ سیکرٹری ، راجہ طاہر نواز جوائنٹ سیکرٹری ، عامر شیر جوائنٹ سیکرٹری ، قیصر غفار جوائنٹ سیکرٹری ، سعید خان جوائنٹ سیکرٹری بھی کارکنوںسے دلی محبت رکھتے ہیں۔