مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کا کوئی پرسان حال نہیں،امتیاز عاصی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تنظیم بہبود حجاج پاکستان کے سیکرٹری جنرل امتیاز عاصی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیںپاکستانی عازمین حج نے مطلع کیا ہے کہ انہیں حج کے پورے واجبات ادا کرنے کے باوجوداپنی رہائش گاہوں سے مسجد الحرام تک آنے ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کی جا رہی ہے انہوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ اگر یہی حال رہا تو منیٰ اور عرفات میں انہیں بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم رہنا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ وزیر مذہبی امور کا دعویٰ تھا کہ عازمین حج کو پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ لے جایا جائے گا لیکن عازمین حج کوجدہ سے بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ لے جایا گیا ہے جس سے حجاج کو بہت زیادہ مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے امتیاز عاصی نے کہا ہے کہ انہیں مصدقہ ذرایع سے پتہ چلا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی سرکاری عازمین حج کومنی اور عرفات کا کرایہ ٹرین اداکرنے کے باوجود ریل کے سہولت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ عازمین حج کو پاکستان سے روانگی کے وقت براہ راست مدینہ منورہ لے جانے کی حقیقت کھل گئی ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور حج کے امور کے کوارڈنیٹر ارباب شہزاد سے مطالبہ سے کہا کہ وہ حج انتظامات میں بدنظمی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔