حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے،رفعت جاوید
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماو ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے سابق وزیراعظم اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نااہل اور نالائق حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کو نازک ترین دور میں سنبھالنے اور قائد عوام میاں نوازشریف کے منصوبوں کی تکمیل تک پہنچایا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کو عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔