سواں کیمپ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے پر دکاندارگرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ پولیس کے ہمراہ اے سی رورل اسلام آبادسعد بن اسد کی سربراہی میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے سواں کیمپ اسلام آباد کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے مرغیاں فروخت کرنے والی دکان پر چھاپہ مار کر مردہ مرغیاں فروخت کرنے پر دکاندارگرفتار کرلیا جس کے خلاف ایف آئی آر درج کر ادی گئی مرغیاں فروخت کرنے والی ایک دکان انصاف چکن اینڈ فروٹ شاپ کی چیکنگ کے دوران پنجرے میں مردہ مرغیاں بھی ملیں جنہیں فروخت کیا جا رہا تھا کارروائی کے دوران ایک کمپنی کے گودام میں ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر فوری طور پر اسے تلف کیا گیا اور وہاں فوگنگ اور سپرے کیا گیا ٹیم میں فوڈ اینڈ سینیٹیشن آفیسرغضنفر حسین کے علاوہ طاہر جمال ،ندیم شاہ اور طارق محمود بھی شامل تھے ۔