شادی کے بعد 5 سے 6 افیئر رہ چکے ہیں، عبدالرزاق کا انکشاف
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد بھی ان کے پانچ سے چھ افیئرز رہ چکے ہیں۔ اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شادی کے بعد متعدد خواتین سے افیئرز رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان اور مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد ان کا پانچ سے چھ بار افیئر رہا لیکن کسی بھی افیئر کی مدت سال سے ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں تھی۔1996 میں ڈیبیو کرنے والے عبدالرزاق نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی20 میچوں میں 7 ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 389وکٹیں بھی حاصل کیں۔