سنکیانگ تاریخی اعتبار سے ہمیشہ ہمارا حصہ رہا ہے،چین
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) چین نے اپنے مغربی صوبے سنکیانگ کے بارے میں ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ تاریخی اعتبار سے ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے اور اس علاقے کی ترقی ہمیشہ چین سے وابستہ رہی ہے۔ چین کے سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ کے لوگوں کا صرف اسلام ہی مذہب نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے بھی پیروکار ہیں۔ وائٹ پیپر میں کہاگیا ہے کہ حالیہ تاریخ میں بعض ملکی اور غیرملکی عناصر نے سنکیانگ کی علیحدگی کے لیے تحریک ملانے کی حکومتیں کی یہ عناصر چین کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے یہ عناصر تاریخ کو بھی مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے سنکیانگ چین کا اٹوٹ انگ رہا ہے ۔عفورگروپ ایک تاریخی عمل کے ذریعہ چینی معاشرے کا حصہ بنا ہے اور وہ چینی معاشرے کا حصہ ہے۔ سنکیانگ میں مختلف ثقافتوں اور عقیدوں اور روایات کے لوگ رہتے ہیں۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر مذہبی انتہا پسندی کا رحجان ابھرنے کے بعد سنکیانگ عغور قبیلہ نے بھی مذہبی انتہا پسندی کو اپنایا جس کے باعث اس علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ کا نام کبھی مشرقی ترکستان نہیں رہا۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ بعض ممالک اور عناصر جو انسانی حقوق کے بارے میں دہرا معیار رکھتے ہیں اور وہ سنکیانگ کے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نعرے کو ہوا دے رہے ہیں۔
وائٹ پیپر