حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کو اگلے سال فروری تک مکمل ہو گا
اسلام آباد( خبر نگار)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کو اگلے سال فروری تک مکمل کرلیاجاے ٔ گا۔منصوبے کو محفوظ طریقے سے بروقت مکمل کرنے کیلئے سیکیورٹی کے 1956اہلکارتعینات کردئیے گئے ہیں جن میں سے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن (ایس ایس ڈی)کے 381جوان، 871پولیس کے اہلکار، 360 فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوان اور 344نجی سیکیورٹی کے اہلکاران بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔وزارت مواصلات سے ملنے والی معلومات کے مطابق تھاکوٹ حویلیاں موٹر وے پر 80فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے اور اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ہمسایہ ملک چین کی 1822،پاکستانی6001افرادی قوت دن رات اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔اس منصوبے کی کل لمبائی 119.7کلومیٹرہے جسے کنٹریکٹر میسرز چائنا کمیونیکشنز کنسٹڑیکشن کمپنی لمیٹڈ تعمیر کررہی ہے۔اس منصوبے پر سابقہ مسلم لیگی حکومت کے دوران ستمبر 2016میں تعمیراتی کام شروع کیاگیاجسے فروری 2020 میں 42مہینوںکے اندر مکمل کرناہے۔اس منصوبے کو 133.98ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاجارہاہے۔یہ منصوبہ حویلیاں سے شروع ہو کر تھاکوٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔اس شاہراہ کی نمایاں بات یہ ہے کہ اس کی پختگی لچکدار ی پر مبنی ہوگی۔یہ چھ رویہ شاہراہ ہوگی جس پر چھ سرنگیں، 3انٹرچینجز،101پل،440کلورٹس، 29انڈرپاسز،7ٹول پلازے،7ویٹ کنڈے اور 2سروس ایریاز ہونگے ۔ یہ شاہراہ بھی شاہراہ قراقرم کی طرح پاک چین دوستی کی لازوال مثال ثابت ہوگی۔