اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کیا، قابل فخر پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی، شکریہ ادا کرتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست کے قیام کا تصورپیش کیا، ایسی ریاست جہاں حکمران عوام کو جواب دہ ہوں۔ کرپشن سے چھٹکارا ہو ریاست غریبوں اورمحروموں پرخرچ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، عمران خان نےعزم وجدوجہد سے مخالفین اورناقدین کوغلط ثابت کیا، امریکا میں سب سے بڑے اوورسیزاجتماع سے خطاب مقبولیت کا ثبوت ہ
واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی
کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔