25جولائی کو کٹھ پتلی حکومت کیخلاف بھرپوریوم سیاہ منائیںگے:پیراعجازہاشمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان کی مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اپوزیشن 25 جولائی کو موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف بھرپور یوم سیاہ منائے گی۔ 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات کے نام پر عوامی مینڈیٹ چرایا گیا ۔متحدہ مجلس عمل کی جماعتیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر ظالم و جابر حکومت کے خلاف مزاحمت کے عزم کا اظہار کریں گے۔ ایک سال کے اندر پاکستانیوں کو اربوں ڈالر کا مقروض بنادیا گیا ہے۔ وہیں روپے کی حیثیت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں رہی۔ ملک آئی ایم ایف کی حوالے کر دیا گیا ہے اور عملی طور پر سول مارشل لاء نافذ ہے۔ حکومت سے نجات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو مضبوط ہوکر منظم احتجاجی تحریک چلانا پڑے گی۔