سیاسی و عسکری قیادت کو دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پرآنا ہوگا:عبدالغفارروپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور خود کش حملہ کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی و عسکری قیادت کو دہشتگردوں کے خلاف ایک پیج پر آنا ہو گا۔ انہوں نے ملک میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی کی اٹھتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وطن عزیز ملک دشمن عناصر کے نشانے پر ہے۔