قوم کو پستیوںمیں دھکیلنے والے اجتماعی معافی مانگیں:ہمایوں اخترخان
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ لوٹ مار کے ذریعے ملک کو تنزلی کی گہرائیو ں میں دھکیلنے والے قوم سے اجتماعی معافی مانگ کر آئندہ توبہ تائب ہونے کے اعلان کریں ،اپنی کرپشن کو بچانے اور ہوس اقتدار میں اکٹھے ہونے والوں کو عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی ، وزیر اعظم عمران خان اپنے عزم اور حوصلے سے تما م رکاوٹوں کو عبور کر رہے ہیں اسی لئے اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ماضی میں غیر ملکی دوروں کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات سے فیملی کے ہمراہ سیر سپاٹے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس روایت کو توڑا ہے اور کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف صر ف پراپیگنڈے اور افواہوں کی فیکٹریاںلگا رکھی ہیں۔