عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائیگی فواد چودھری کا اعلان
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔ 12 اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم 5 روز کی چھٹیاں ملیں گی کیونکہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہو گا۔