ولایت فقیہہ کا تعلق صرف علماء ایران سے جوڑنا درست نہیں:ریاض حسین نجفی
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ولایت فقیہہ کا فقط ایران کے علماء کی حکومت سے تعلق جوڑنا درست نہیں۔ولایت فقیہہ کا مطلب مجتہد کی حکومت ہے۔ جو اسلام کے بنیادی نظریہ حکومت سے تعلق رکھتی ہے۔اسلامی حکومت،رسول اکرمؐ نے اللہ کے حکم سے مدینہ منورہ میں قائم کی جس کے لئے موجودہ حکومت اکثر ریاست مدینہ کی اصطلاح استعمال کر تی ہے ۔جامعہ المنتظر میں درس قرآن دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم المرسلین کی قائم کردہ اسلامی حکومت کا تسلسل قیامت تک رہنا ہے۔