پاک فوج سرحدوں کا بہادری سے دفاع کررہی ہے:رانامحمدطارق
رائے ونڈ (نامہ نگار)ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی، بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے شہری آبادی پر فائرنگ کی، بھارتی فورسز نے راکٹ اور بھاری گولے برسائے جس سے 4افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فائرنگ کی اور گولے برسائے ہیں جس کے بعد بھارتی مورچے خاموش ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور سکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے۔