عمران دورہ امریکہ میں قادیانیوں سے ہوشیاررہیں:عطاء المہیمن بخاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کا وفد امریکہ میں قادیانیوںسے ہوشیار رہیں اور امریکی دبائومیں عقیدہ ٔناموس رسالت ﷺ اور عقیدۂ ختم نبوت پر کسی قسم کا وار نہ چلنے دے ۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، مولانا زاہد الراشدی ، مولانا عبدالرئوف فاروقی، حافظ عاکف سعید ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا محمد امجد خان ، مولانا محمدالیاس چنیوٹی ، سید محمد کفیل بخاری ، قاری شبیر احمد عثمانی اور دیگر رہنمائوںنے انتباہ کیاہے کہ وطن عزیز کی سیاسی قیادت کان کھول کر سن لے کہ یہ قوم ہرچیز برداشت کرسکتی ہے لیکن توہین رسالت اور قادیانیت نوازی کو کسی صور ت برداشت نہیں کرے گی۔