کارروائی نہ ہو نے سے ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری
لاہور+ کاہنہ(نامہ نگاران) شہر کی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئیے۔ پولیس کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھیل میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فیملیز سے بدتمیزی اور خواتین سے چھیڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ۔جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔دریں اثناکاہنہ پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر نے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہونے والوں میں عظیم ،بلال ،واجد ،افضال اور علی حسن شامل ہیں۔