بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ، تین افرادشدیدزخمی
لاہور (نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افرادشدیدزخمی ہو گئے ہیں۔بتایا جاتاہے کہ شاہدرہ میں تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر پید ل جاتے ہوئے ایک فیملی کو کچل ڈالا ۔جس سے ایک خاتون بانو بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ تین افرادشدیدزخمی ہو گئے ہیں ۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔