رائے ونڈ سٹی پولیس پانچ ماہ قبل قتل ہو نیوالے میاں اصغر علی کے قاتلوں کا سراغ نہ لگاسکی
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ سٹی پولیس پانچ ماہ کے دوران سات پچوں کا باپ 38سالہ سٹیٹ لائف سیلز آفیسر اور تحریک انصاف کے نائب صدر این اے 134،صدر رابعہ انمول فائونڈیشن میاں اصغر علی کے نامعلوم قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی ،بیوی مایوس ہو کر بچوں سمیت میکے چلی گئی ۔مقتول میاں اصغر علی کا بوڑھا باپ 65سالہ محمد ارشد رائے ونڈ تھانہ کے چکر لگا لگا کر ذلیل و خوار ہوکر رہ گیاہے 23فروری کو اس کی نعش یامین نامی ایک نرسری ملازم کے گھرکلساں والا کھوہ چوکی جیا بگا تھانہ سٹی رائے ونڈ سے ملی تھی ۔