سیہون :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا ہے، اتنا متنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس الیکشن پر ہے۔ الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں لیکن الیکشن مہم جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا ہے، اتنا متنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی مسائل کا مقابلہ کرنے والی واحد جماعت ہے۔ پہلے بھی مسائل کا سامنا کیا اب بھی کررہے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ووٹرز کو متحرک کررہا ہوں، جیت تیر کی ہی ہوگی۔ پیپلز پارٹی تمام رکاوٹوں کے باوجود الیکشن جیتے گی، جبکہ میری لڑائی صرف الیکشن کیلئے نہیں آئندہ کیلئے بھی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ ،جنوبی پنجاب اور کے پی میں امیدواروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024