کرپشن اور بددیانتی پر نااہل ہوانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد راولپنڈی صدر میں کرپشن سے بنائے گئے پلازہ کی منی ٹریل نیب حکام کو دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ، فواد حسن فواد نے بطور پرنسپل سیکرٹری راولپنڈی صدر میں بھائی کے نام پر پلازہ تعمیر کرایا تھا، جس کی مارکیٹ ویلیو5ارب روپے سے بھی زائد ہے، نیب حکام نے گرفتار فواد حسن فواد سے اس پلازہ کی بابت منی ٹریل طلب کی تھی لیکن منی ٹریل دینے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں ، ذرائع نے آن لائن نیوز اجنسی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ فواد حسن فواد نے سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ان کی مالیت اب اربوں روپے میں ہے، فواد حسن فواد کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے لیکن جب اس کی سخت تحقیقات ہوئیں تو فواد نے راولپنڈی پلازہ کی حقیقت کے بارے میں بھی نیب حکام کو آگاہ کر دیا، فواد حسن فواد پر دیگر سکینڈلز کے علاوہ پلازہ سکینڈل بارے بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا اور یہ ریفرنس نیب جلد احتساب عدالت میں دائر ہو گا، اس حوالے سے فواد حسن فواد سے تمام متعلقہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جب کہ اس سکینڈل میں فواد حسن فواد کے دیگر رشتہ داروں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024