حنیف عباسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ، رات 12بجے فیصلہ آئے گا تو سوال تو اٹھیں گے، خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، رات 12بجے فیصلہ آئے گا تو سوال تو اٹھیں گے۔ اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف رات 12بجے فیصلہ آئے گا تو سوال تو اٹھیں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیے ، تلخیوں میں اضافہ ہوگا، حنیف عباسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔